مخدوم آرٹ مارکیٹ ایک ایسا منفرد اون لائن, آرٹ کا پلیٹ فارم ہے جو کہ آرٹ اور تمام اقسام کی مصوری کو فروغ دینے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے نہ صرف یہ کہ اس کا اولین مقصد مصور حضرات کے لیے آمدن کا ذریعہ آسان کرنا بلکہ خریدنے والے کے لیے مصوری کے فن پاروں کو خریدنا آسان اور قابل خرید کرنا ہے تاکہ مصوری ہر شخص کے گھر کی زینت بن سکےاب چاہے وہ عام ہو یا خاص لیکن آرٹ اور فن کا چاہنے والا ہو
جس کے لیے مخدوم آرٹ مارکیٹ صرف سات فیصد مارکیٹ منٹینس چارجز لے رہی ہے اور ہر طرح کی پیمنٹ کے طریقہ کار کو عمل میں لانے کے لئے صرف تین فیصد لے رہی ہے جو کہ آرٹسٹ اپنے فن پارے کی قیمت میں شامل کر لیں تو انہیں سو فیصد آمدنی ہوگی اور بہت حوصلہ افزائی ہوگی مصوران کے آرٹ سے پیار کرنے والے یقیناً یہی چاہتے ہوں گے کہ زیادہ سے زیادہ آرٹسٹ کی حوصلہ افزائی ہو. تو یہ سب ممکن ہے اب مخدوم آرٹ مارکیٹ کے ذریعے آئیےآرٹ کو فروغ دیں مصوروں کو آگے بڑھائیں
مخدوم آرٹ مارکیٹ ” فن مصوری کے ابلاغ کا مرکز”
تاریخ پر ژرف نگاہ سے معلوم ہوتا ہے کہ فن مصوری نہایت ہی قدیم ترین فن ہے۔ فن مصوری کے ذریعے ایک قوم کی ثقافت ،سماجیات اور یہاں تک کہ معاشی آثار کا اندازہ لگانے میں بھی آسانی ہوتی ہے ۔
ماضی کی اقوام کی تہذیب و تمدن ان کے معیارات اور مسائل کا اندازہ لگانے میں مصوری اور اس وقت کے مصوروں کو پڑھنا، ان کے فن پاروں کو دیکھنا نتائج کی جانب احسن قدم مانا گیا ہے ۔ یہ کہنے میں شک نہیں مصور کا فن پارہ اور اس کا بیانیہ تاریخ میں سفر کرتا ہے جس سے ایک قوم کے حالات کو سمجھا جاسکتا ہے ۔ مصور ایک طرح سے مورخ اور خطیب بھی ہوتا ہے جو اپنے انداز میں تاریخ کو رنگوں کی مدد سے آشکار کرتا ہے ۔ قدیم ادوار سے حالیہ دور میں فن مصوری اور مصور اسی مقصد کو اہم سمجھ کر اپنا زاویہ پینٹنگز کے ذریعے بتاتے ہیں۔ قدیم غاروں کا مشاہدہ کیا جائے تو مختلف تصاویر سے مصور اپنا مدعا بیان کرتے نظر آتے ہیں ۔ تکنیکی دور سے قبل مصوری کو زبان کی حیثیت سے بھی پہنچانا جاتا تھا ۔
آج سائنسی اور نفسیات کے شعبے میں ترقی کی وجہ سے مصور تحت الشعور کے مسائل اور احساسات کو فن پاروں میں پیش کرتے ہیں ۔ حالیہ صدی میں افکار ، صورت حال اور زندگی گزارنے کے معیارات میں تبدیلی آئی اور اس سچ کو جھٹلانا ممکن نہیں۔ فن مصوری اپنے ابلاغ کے لیے اب نئے زاویے نئے مواقع تلاش کرتی نظر آتی ہے۔ پہلے غاروں پر تماثیل سے مصور اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے پیغام دیتا نظر آتا تھا اب عمارات پر مبنی دنیا میں ایک مصور کاغذ اور کینوس کو اپنے پیام کا زریعہ بناتا ہے۔
پاکستان میں فن مصوری کی تاریخ نہایت قدیم ہے ۔ اس کا اندازہ پاکستان میں موجود فن پاروں کی تعداد اور متن سے حاصل ہوتا ہے ۔ پاکسانی آرٹ کو دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہے جس کی وجہ مصوروں کا دل جوئی سے اس شعبے میں اپنی خدمات سر انجام دینا ہے۔ پاکستان میں فن مصوری کی جڑیں 5000 سال قبل سے نظر آتیں ہیں ۔ پاکستان کی اقتصادیات، معاشیات ، اور ثقافت کا اندازہ قدیم فن پاروں سے لگایا جاتا ہے ۔ پاکستانی آرٹ میں مغل آرٹ آج بھی بین الاقوامی اہمیت کا حامل ہے ۔ مغل آرٹ کی خوبی ہے کہ اس کے ذریعے تاریخ کے اتار چڑھاؤ،حالات ، واقعات کے بارے میں کافی علم حاصل ہوجاتا ہے ۔ موئن جو دڑو سے متعلق قدیم فن پارے آج بھی اس وقت کی قوم اور ان کے حالات کے بہترین عکاس ہیں ۔ پاکستان میں آرکیٹیکچر پر مبنی قدیم فن پارے آج بھی آنکھوں کو حیرت زدہ رکھتے ہیں۔
پاکستانی آرٹ کا تعمق سے جائزہ کرنے پر ایک طالب علم کو اجنتا اور ایلورا کے غاروں سے گزرنا پڑتا ہے ۔ پاکستان میں موجود فن مصوری سے وابستہ افراد بہ آسانی حال میں رہتے ہوئے ماضی کی سیر کرلیتے ۔ ماضی کی سیر کے لیے پاکستان میں موجود فن مصوری کو گاڑی بان کی حیثیت حاصل ہے۔ پاکستانی مصوری میں موئن جو دڑو کی ڈانسنگ گرل آج بھی مداحوں کی تسکین کا سبب ہے ۔ پاکستان میں فن مصوری کی تاریخ قیام پاکستان سے قبل کے ادوار سے شناسا کرتی ہے ۔ مغلوں کے وقت کے فن پارے آثار کی مانند ہیں۔ کیونکہ مغل ترک تھے اور چینی اور ایرانی آرٹ سے متاثر تھے ، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں آج بھی مصوری میں یہ تاثر آسانی سے مل جاتا ہے ۔حالیہ مصوری پاکستان میں جدید تقاضوں کے ساتھ نشونما پارہی ہے۔ تخلیقی بنیادوں پر مصور کونٹمپریری آرٹ کو نئی طراز بخشتے نظر آتے ہیں ۔ اس اثنا ایک ایسا پلیٹ فارم اور آن لائن ادارے کی سخت ضرورت تھی جس سے پاکستانی آرٹ کو فروغ حاصل ہو۔ یہ ذمےداری مخدوم آرٹ مارکیٹ نے قبول کی جس پر مصور کی گہرائیوں سے مخدوم صادق خان کے متشکر ہیں ۔
مخدوم آرٹ مارکیٹ مصوری کی تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے فن پاروں کو بین الاقوامی اہمیت کی حامل بناتی ہے ۔ مخدوم آرٹ مارکیٹ آن لائن پلیٹ فارم ہے جس کی بنیاد مخدوم صادق خان نے رکھی جو خود بھی پاکستان کے مایہ ناز مصور ہیں ۔ ان کا عزم پاکستان اور دنیا بھر کے مصوروں کے لیے راستے پیدا کرنا ہے جس سے ایک آرٹسٹ معاشی آسودگی کو محسوس کرسکے۔ مخدوم آرٹ مارکیٹ میں مصوروں کے ساتھ ساتھ ان آرٹ لورز کے اکاؤنٹس موجود ہیں جو مستقل بنیادوں پر فن پاروں کو خریدنے کی خواہش رکھتے ہیں ۔ اک مصور کے لیے مخدوم آرٹ مارکیٹ بہترین ذریعہ ہے جس سے پینٹنگز کی نمائش اور آمدنی کا سلسلہ غیر معمولی طور پر جاری و ساری رہے سکتا ہے ۔
مخدوم آرٹ مارکیٹ ایسی آن لائن کاوش ہے جو دنیا کے مصوروں اور آرٹ لورز کو ایک دوسرے سے دل جوئی کا موقع دیتی ہے۔ فن مصوری کی اہمیت میں اضافہ مصوروں کے فن پاروں سے وابستہ ہے ۔ ہر دور میں مصوروں نے اپنے فن پاروں سے اس فن کو توجیہات بخشیں۔ اس جدید ٹیکنولوجی کے دور میں مخدوم آرٹ مارکیٹ ایک ایسی کوشش ہے جو مصوروں اور ان کے فن پاروں کے اشتمال سے بہتریں ادارتی حیثیت کی رکھتی ہے۔ مخدوم آرٹ مارکیٹ بین الاقوامی سطح پر مصوروں کو دعوت پیش کرتی ہے کہ وہ اپنے فن پارے اس آن لائن مارکیٹ میں پیش کریں ۔
مخدوم آرٹ مارکیٹ جہاں ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے وہیں مصوروں کا پوری دنیا سے تعلق قائم کرنے کا آسان ذریعہ ہے ۔ مخدوم آرٹ مارکیٹ میں متعدد مصوروں کے فن پارے مختلف قیمتوں میں دستیاب ہیں ۔ دراصل مخدوم آرٹ مارکیٹ مصوروں اور آرٹ لورز کے مابین رشتہ استوار کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ کوئی بھی مصور کسی بھی ملک سے اپنے فن پارے مخدوم آرٹ مارکیٹ میں آرٹ لورز کی نظر کرسکتا ہے جس سے نہ کہ مصور کی پذیرائی کا عمل ممکن ہوتا ہے بلکہ ان کا معاشی نظم بھی برقرار رہتا ہے ۔ مخدوم آرٹ مارکیٹ کا بنیادی مقصد ہی عالمی سطح پر مصوروں کا اجماع اور معاشی خوشحالی ہے ۔
ایک مصور اپنے فن پارے مخدوم آرٹ مارکیٹ میں بہ آسانی پیش کرسکتا ہے ۔ ہر مصور کا اپنا اکاؤنٹ مخدوم آرٹ مارکیٹ میں موجود ہوتا ہے اور عالمی سطح پر لوگ اس مارکیٹ کا دودہ کرتے رہتے ہیں ۔ جہاں کرونا وائرس سے پوری دنیا متاثر تھی وہاں مخدوم آرٹ مارکیٹ مصوروں اور آرٹ لورز کے درمیان تعلق کو برقرار رکھنے میں کامیاب تھی ۔ مخدوم آرٹ مارکیٹ عالمی مصوروں کو موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ اپنا کام پوری دنیا میں متعارف کرواسکیں ۔ تعارف سے بالاتر ایک مصور کے لیے مخدوم آرٹ مارکیٹ آمدنی کا معقول ذریعہ ثابت ہوتی ہے ۔
ایک مصور کا معاشی طور پر مستحکم ہونا اس لیے ضروری تاکہ وہ اپنا تخلیقی ذہن اور مثبت انداز میں استعمال کرسکے۔ مخدوم آرٹ مارکیٹ کا خاصا ہی یہ ہے کہ اس آن لائن مارکیٹ میں ہر ملک کا مصور اور ہر ملک سے آرٹ لورز جمع ہوچکے ہیں۔ اس وجہ سے مخدوم آرٹ مارکیٹ ایک تو مصوری کے ابلاغ کا راستہ ہے بلکہ آرٹسٹس بہ آسانی پوری دنیا میں اپنے فن پاروں کو فروخت کرنے میں آسانی محسوس کرتے ہیں ۔مخدوم آرٹ مارکیٹ کسی مصور کے فن پارے کی خرید و فروخت میں اپنا منافع نہ ہونے کے برابر رکھتی ہے ۔
یہ کہنا درست ہوگا مخدوم آرٹ مارکیٹ صرف اپنی کوسٹ اور ادارے کے اخراجات وصول کرتی ہے ۔مخدوم آرٹ مارکیٹ میں کام کرنے والے حضرات کا واحد مقصد بین الاقوامی سطح پر مصوری کا ابلاغ اور مصوروں کے لیے آمدنی کے راستے مہیاء کرنا ہے ۔ مخدوم آرٹ مارکیٹ فن مصوری کی ریشگی کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات کی پابند ہے جو شعوری طور پر آرٹ لورز کو اپنی طرف متوجہ رکھتے ہیں ۔ الاخر یہ کہنا بجا ہوگا مخدوم آرٹ مارکیٹ میں دنیا بھر سے آرٹسٹس اور آرٹ لورز کو بذریعہ اکاؤنٹ سبسکریپشن حاصل کرنی چاہیے۔ اسی طرح سے آج کے دور میں آرٹ اور اسکے ابلاغ کو تقویت مل سکتی ہے ۔
حمزہ ابن وصی